بنوں میں ٹی بی کے حوالے

بنوں میں ٹی بی کے حوالے سے سیمینار و آگہی واک کا انعقاد

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں ٹی بی کے حوالے سے سیمینار و آگہی واک کا انعقاد کیا گیا، آگاہی واک میں سٹوڈنٹس، سول سوسائٹی اور عام نے شرکت کی۔ سیمینار میں ٹی بی کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی دی گئی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 6 لاکھ 68 ہزار افراد ٹی بی کا شکار ہوتے ہیں، جن میں تیس فیصد مریضوں میں کئی وجوہات کی بناء پر اس مرض کی تشخیص نہیں ہو پاتی۔
ڈاکٹر فدا محمد کا کہنا تھا کہ بروقت علاج نہ کرنے سے سالانہ 47 ہزار لوگ اس بیماری کی وجہ سے مرتے ہیں، ٹی بی جان لیوا بیماری ہے، مگر قابل علاج بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایل اوسی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا