نقل فراہمی و معاونت پر سپرٹینڈنٹ

پشاور، طلبہ کو نقل فراہمی و معاونت پر سپرٹینڈنٹ عملہ سمیت فارغ

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں میٹرک امتحانات جاری ہیں، اس دوران طلبہ کو نقل فراہمی و معاونت پر سپرٹینڈنٹ عملہ سمیت فارغ کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک کے جاری امتحان میں طلبہ کو نقل فراہمی و معاونت کرنے پر سپرٹینڈنٹ عملہ سمیت فارغ کر دیئے گئے، اس کے ساتھ ہی کمشنر پشاور ڈویژن چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سے تاحیات بورڈ ڈیوٹی کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے، ان کیخلاف انکوائری احکامات جاری کر دیئے گئے۔
میٹرک کے امتحان میں شفافیت برقرار رکھنے، نقل کی روک تھام اور طلبہ کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پشاور شہروز مفتی نے چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 12 اپریل کو اچانک دورے کے دوران زریاب کالونی میں واقعہ ایک سکول کے طلبہ سرعام نقل کرتے ہوئے پائے گئے۔
کمشنر پشاور ڈویژن اور چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض محسود نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور کی رپورٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پورا عملہ فوری طور پر فارغ کر دیا، اور انہیں‌تاحیات امتحانی ڈیوٹی کے لیے بلیک لسٹ کرنے سمیت باقاعدہ انکوائری کرکے سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی :حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی