ویب ڈیسک: سی این ڈبلیو اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد میں ملکیت تنازعہ شدت اختیار کر گیا، کالا پانی ریسٹ ھاؤس کو دونوں ادارے اپنی ملکیت قرار دینے لگے۔
ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے سی این ڈبلیو کی جانب سے ریسٹ ھاؤس پر قبضہ ختم کرا دیا، جبکہ ٹی ایم اے کے مطابق یہ ریسٹ ھاؤس ٹی ایم اے کی ملکیت ہے۔ اس کے باوجود سی این ڈبلیو اہلکار و افسران موقع پر پہنچے اور ٹی ایم اے اہلکاروں کو ریسٹ ہاوس سے نکال باہر کر دیا۔
سی این ڈبلیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ریسٹ ھاؤس ہماری ملکیت ہے، کوئی مائی کا لعل اس پر قبضہ نہیں کر سکتا۔ یاد رہے کہ سی این ڈبلیو اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد میں ملکیت تنازعہ شدت اختیار کر گیا.
