دو کمسن طالبات 60 فٹ گہرے

سوات، دو کمسن طالبات 60 فٹ گہرے کنویں میں گر گئیں

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں دو کمسن طالبات 60 فٹ گہرے کنویں میں گر گئیں، تاہم انہیں اس واقعے کے فوری بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سوات کے علاقے بلوگرام گرلز سکول میں یہ واقعہ رونما ہوا، جہاں دو کمسن طالبات 60 فٹ گہرے کنویں میں گر گئی تھیں۔
ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچیوں کو کنویں سے نکال کر انہیں فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
بچیوں کی شناخت 12 سالہ مرجان، اور 7 سالہ جویریہ کے ناموں سے ہوئی، دونوں کو فوری طور پر سیدو سنٹرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن، 21 مشتبہ افراد گرفتار