بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی منتخب

انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی منتخب

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی منتخب کر لئے گئے، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات چن لئے گئے.
تفصیلات کے مطابق سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025 کو پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابات ہوئے، انتخابات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی منتخب کر لئے گئے، ان کی چیئرمین شپ کی مدت 4 سال کیلئے ہوگی.
اعلامیہ کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات میں‌ ان کے علاوہ ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو 4 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عیسائیوں کےروحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں چل بسے