ویب ڈیسک: محکمہ ایکسائز کے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائن میں ادا کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے محکمہ ایکسائز کے دو کانسٹیبلز اور ایک ڈرائیور کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کردی گئی ۔
نماز جنازہ میں ئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز سمیت ایکسائز حکام و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
واضح رہے کہ اہلکاروں کو مشکوک گاڑی میں مسلح افراد نے نوشہرہ کی حدودمیں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا ۔
