Screen Shot 2020 06 26 at 5.14.35 PM

ایل او سی پر رہنے والوں کی تکالیف کا علم ہے- وزیراعظم عمران خان

مظفرآباد: مظفرآباد آزاد کشمیر میں احساس کیش پروگرام کا اجرا، وزیراعظم عمران خان نے مستحقین میں امداد ی رقم تقسیم کی.

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مستحقین افراد کی مدد کرنے پر فخر ہے،ایک لاکھ38ہزار خاندانوں تک احساس پروگرام سے پیسے ملیں گے،آزادکشمیر میں 12لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیاجائے گا،ہیلتھ کارڈ کےذریعے10لاکھ روپے کا مفت علاج ہوسکےگا.

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں شدید بارش، نکاس آب کا نظام درہم برہم

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایل او سی پر رہنے والوں کی تکالیف کا علم ہے،مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی،مقبوضہ کشمیر میں ہرروز کوئی نہ کوئی نوجوان شہید کیاجاتا ہے،مودی مقبوضہ کشمیر میں سوچی سمجھی سازش کے تحت ظلم کررہا ہے،مودی نےگجرات میں آر ایس ایس کے غنڈوں کے ذریعے مسلمانوں کا قتل عام کیا،میں نے دنیا کو مسئلہ کشمیر سمجھایا.

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کو بار بار مسئلہ کشمیر یاد دلائیں گے،ہم نے مسئلہ کشمیر کو اٹھا لیاتھا، لیکن ایک شخص اسلام آباد میں کنٹینر لے آیا،مشکلات کے باوجود آزاد کشمیر، قبائلی اضلاع، گلگت بلتستان اور بلوچستان کا بجٹ بڑھایا.