ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے۔
ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے اور اختلافات ہوتے رہتے ہے لیکن بانی عمران خان کی بات فائنل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر گولیاں برسائی گئیں لیکن ہم نے جمہوری طریقہ اپنایا،بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے ، بانی کی رہائی کیلئے ہر کال پر لبیک کہیں گے ۔
عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب ہیں۔ اور سردار اختر مینگل انصاف مانگ رہے ہیں۔
