ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس اور مقامی امن کمیٹی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے3دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس سٹیشن تجوڑی اور برگئی کی حدود خانخیل مندوزئی میں واقع جنگل میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب 25دہشت گردوں پر مشتمل قافلہ ایک علاقے سے دوسرے مقام پر منتقل ہورہا تھا ۔
اطلاع پر مقامی امن کمیٹی کے اہلکاروں اور پولیس نے دہشتگردوں کے نقل و حمل پر انکا پیچھا کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی زخمی جنہیں فرار ہونے والے دہشت گرد ساتھ لے گئے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی جواد اسحاق کی سربراہی میں لکی پولیس کے دستے، سی ٹی ڈی اور خصوصی کویک رسپانس فورس نے جائے وقوعہ پہنچ کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔
