ویب ڈیسک: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ ڈنڈے کے زورپرریاست قائم نہیں ہوسکتی ،حکومت نفرتوں کے بیج بو رہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں اداروں سے نفرت بڑھ رہی ہے ۔
ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمارے قائدین کوبہنوں بیٹیوں کے ذریعے بلیک میل کیا رہا ہے ۔
انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی رویے کے نتیجے میں عوام میں اداروں سے نفرت بڑھ رہی ہے ، اس دن سے ڈرے جب ہم نکلیں گے اور آخری دم تک لڑیں گے ۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ ہم فیملی کی وجہ سے ڈرجاتے ہیں ،حکومت نے عوام کے درمیان اور نفرتوں کے بیج بوئے ہیں یہ نفرتیں عوام بھگتیں گے ،جمہوری بندہ ہوں لیکن میں جمہوریت سے مایوس ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ووٹ دینے والا نہیں ووٹ گننے والا اہم ہے، آج لوگ ماہرنگ بلوچ اور منظور پشتیں کی بات سنتے ہیں۔
