صیہونیوں نے غزہ کا ہسپتال حملہ

صیہونیوں نے غزہ کا ہسپتال حملہ کر کے تباہ کر دیا ، سعودیہ اور برطانیہ کی مذمت

ویب ڈیسک: صیہونیوں نے غزہ کا ہسپتال حملہ کر کے تباہ کر دیا، رہائشی علاقوں پر تو اسرائیلی افواج کی جانب سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری تھا جس سے لاکھوں فلسطینی بے سروسامانی کی حالت میں ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، لیکن ان حملوں میں زخمیوں کے علاج معالجہ کی سہولت بھی اب اسرائیلی افواج نے چھین لی۔
شمالی غزہ کے ال اہلی ہسپتال پر صیہونیوں نے بارود برسا کر اسے بھی کھنڈر بنا دیا، جبکہ اس بمباری کے دوران ہسپتال کے متعدد بلاک تباہ ہوگئے، جس کی وجہ سے فلسطینیوں کو زخمیوں کے علاج معالجہ کرانے میں بھی اب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صیہونیوں نے غزہ کا ہسپتال حملہ کر کے تباہ کر دیا ، جبکہ اس حملے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج مریض اور دیگرافراد ہسپتال کی عمارت چھوڑ کر آس پاس کی گلیوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک جرم اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط، خصوصاً بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ برطانیہ نے بھی ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کی۔

مزید پڑھیں:  سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر سوات میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک