ویب ڈیسک: پاک افغان سرحدی گزر گاہ طورخم کے راستے مزید 5 ہزار افغان باشندوں کی وطن واپسی ہوئی ہے۔
طورخم کے راستے مزید 1 ہزار 458 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر، 2 ہزار 656 غیر قانونی مقیم کو واپس افغانستان بھیج دیا گیا،213 افراد کو زبردستی اور1245کو رضاکارانہ طور پر افغانستان بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے15کارڈ ہولڈرز اور 92غیرقانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کو گزشتہ روز واپس بھیج دیا گیا ہے پنجاب سے198کارڈہولڈرزاور 451غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندے واپس چلے گئے ہیں۔
طورخم کے راستے مزید 5 ہزار افغان باشندوں کی وطن واپسی ہوئی ہے، ان میں آزاد کشمیر سے 195افغان سٹیزن کارڈ کے حامل مہاجرین بھی شامل ہیں، جس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر دوسرے مرحلہ میں اب تک اسلام آبادسے1781،پنجاب سے8ہزار331 اورگلگت سے ایک شہری افغانستان واپس افغانستان چلا گیا ہے۔
سندھ سے44غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو افغانستان بھیجاگیاہے ستمبر2023 سے اب تک مجموعی طور پر 5لاکھ 2 ہزار 705 غیر قانونی مقیم افراد طورخم سرحد کے راستے افغانستان جاچکے ہیں۔
