ویب ڈیسک: موسم بدلتے ہی سورج سوا نیزے پر آ گیا، اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے لگی ہے، اور اس میں آئندہ دو روز تک مزید اضافے کا امکان ہے، جبکہ ان ایام میں بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ سندھ کے کئی علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ اس دوران شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اگزشتہ روز سندھ کے کئی اضلاع شدید گرمی کا شکار رہے، دادو میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ شہید بینظیر آباد میں 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
