Screen Shot 2020 06 26 at 7.37.54 PM

جب تک پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقے ترقی نہیں کریں گے اس وقت تک پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔ وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ۔

وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے وزراء و سینیئر افسران کی شرکت۔

چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر نے اجلاس کو آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی صورتحال، ہسپتالوں میں کورونا وائرس متاثرین کے علاج و دیکھ بھال، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی استعداد کو بڑھانے کے حوالے سے حکومت پاکستان کی طرف سے بھرپور معاونت, وائرس کی روک تھام کے لئے عوام میں ایس او پیز پر عملدرآمد ممکن بنانے کے اقدامات، ہیلتھ کارڈ کی آزاد جموں و کشمیر کے ہر شہری میں تقسیم کو جلد ممکن بنانے، لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور مستقبل کے منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے روڈمیپ پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

چیف سیکرٹری نے حکومت پاکستان کی طرف سے وبا کے دوران تکنیکی معاونت اور بروقت سامان کی فراہمی کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں آزاد جموں و کشمیر انتظامیہ کو حکومت پاکستان کی طرف سے توقعات سے بڑھ کر مدد ملی جس کے لئے حکومت آزاد جموں و کشمیر حکومت پاکستان کی تہہ دل سے شکر گزار ہے ۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم

صدر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم عمران خان کی آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی کے لئے دلچسپی اور وفاقی حکومت کی ہر ممکن معاونت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کا شکار ہونے والوں کی حمایت کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا آزاد جموں و کشمیر کا دورہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کے شکار بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا عکاس ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی صورتحال ملک کے دوسرے علاقوں کے لحاظ سے کافی حد تک کنٹرول میں ہے جو حوصلہ افزاء ہے۔

وزیراعظم نے کورونا وائرس کی آزاد جموں و کشمیر میں مناسب صورتحال کے باوجود بوڑھے اور بیمار لوگوں کے سمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خوف اور سنسنی خیزی کی حوصلہ شکنی جبکہ حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد ممکن بنانے کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم ناگزیر ہے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں: پرچہ آؤٹ کرنے والاامتحانی ڈیوٹی پر مامور استاد گرفتار

وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر انتظامیہ کی آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کم کیسز اور وبا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بڑی عید کے تناظر میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر زور دیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر انتہائ منفی اثر پڑا لیکن ان مشکل حالات کے باوجود ہم نے آزاد جموں و کشمیر کی بجٹ میں سالانہ گرانٹ میں کمی نہیں کی بلکہ اضافہ کیا ہے ۔ اسی طرح وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان، اور بلوچستان کے بجٹ میں بھی نامساعد حالات کے باوجود کمی نہیں کی ۔ ہمیں احساس ہے کہ جب تک پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقے ترقی نہیں کریں گے اس وقت تک پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔ وزیراعظم