ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے تھانہ بکاخیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت کرامت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کرامت خان ملازمت سے رخصت لے کر بیرون ملک جانا چاہتا تھا، شہید اہلکار کی نماز جنازہ بنوں پولیس لائن میں ادا کردی گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہونے کے واقعہ پر پورا علاقہ سوگوار تھا، نماز جنازہ میں پولیس و ملٹری افسران سمیت سول سوسائٹی افراد بھی شریک ہوئے۔
