ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس مقابلہ میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہلاک

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس سے فائرنگ تبادلہ میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا، گروہ کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس سے فائرنگ تبادلہ میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ مارا گیا، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈکیت گروہ نے پولیس پر فائر کھول دیا، پولیس پارٹی کی جوابی فائرنگ سے معاملہ انہی پر الٹ گیا اور ان کا لیڈر مارا گیا۔
پولیس سے فائرنگ تبادلہ کے دوران ہلاک ڈکیت کے 02 ساتھی فرار ہو گئے، جبکہ ہلاک ہونے والے ڈکیت سے 02 ہینڈ گرنیڈ اور ایک عدد پستول برآمد ہوا۔ ڈی پی او کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالا ڈکیت ضلع ڈیرہ و ضلع ٹانک پولیس کو متعدد کیسز میں مطلوب تھا، جبکہ ڈکیت کے فرار ہونیوالے 02 ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس سے فائرنگ تبادلہ میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہلاک ہو گیا، گروہ کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے ان کی تلاش کیلئے آپریشن کیا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں:  پاکستان اور بنگلادیش میں دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال