ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں صوبائی وزیر پختون یار خان کے سیکرٹری کے گھر پر بم سے حملہ کیا گیا، یہ واقعہ ضلع بنوں میں میراخیل کی حدود میں پیش آیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر پختون یار خان کے سیکرٹری سلمان خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جبکہ حملے کے نتیجے میں مال مویشی کو نقصان پہنچا۔
