جنگ بندی معاہدے کی بنیاد قابض

جنگ بندی معاہدے کی بنیاد قابض اسرائیلی افواج کا انخلا ہونا چاہیے، حماس

ویب ڈیسک: حماس نے جنگ بندی کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے حوالے سے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی بنیاد قابض اسرائیلی افواج کا انخلا ہونا چاہیے، اس کے ساتھ ساتھ مکمل جنگ بندی بھی شرائط میں شامل کی جانی چاہئے، اس کے بغیر جنگ بندی کا خواب قطعی پورا نہیں ہو سکتا۔
حماس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہمارا مؤقف برقرار ہے کہ کسی بھی معاہدے کی بنیاد غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا خاتمہ اور قابض اسرائیلی افواج کا انخلا ہونا چاہیے، حماس کے ہتھیاروں کے حوالے سے کوئی بات چیت ممکن نہیں۔
حماس رہنما کے مطابق مصر کی تجویز میں 45 دن کی عارضی جنگ بندی بھی شامل ہے جس کے بدلے میں خوراک اور شیلٹر کے لیے ضروری سامان غزہ میں داخل کرنے کی اجازت دی جائے گی، تاہم جنگ بندی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اسرائیل کی جارحیت کا مکمل خاتمہ ہو جس میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  رویت ہلال کمیٹی ممبر فضل جمیل رضوی کی قیادت میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی