مستونگ میں پولیس ٹرک پر دھماکہ

مستونگ میں پولیس ٹرک پر دھماکہ، بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید

ویب ڈیسک: ضلع مستونگ میں پولیس ٹرک پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوطستان کے ضلع مستونگ میں پولیس ٹرک پر دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے. دھماکہ مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب ہوا .
پولیس حکام نے کہا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، جبکہ دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا، بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، کہ نشانہ بن گئے.
واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرند کے مطابق دھماکہ مستونگ کےعلاقے کنڈ مسوری کے قریب آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں‌ بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید جبکہ 16 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے، واقعے کی ابتدائی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
شاہد رند کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ مستونگ دھماکے کےزخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔یاد رہے ضلع مستونگ میں پولیس ٹرک پر دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اے این پی کی اے پی سی میں شرکت پر پی ٹی آئی رہنمائوں میں اختلافات آشکار