b89ed2dd 5961 4d20 a5ac f798e16a10c4

خیبرپختونخوا میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران11 افراد جاں بحق

پشاور: محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11 افراد جاں بحق ،  صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 890ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 640 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد  24ہزار 943ہوگئی، کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 355مریض صحتیاب ہو گئے ہیں، صوبہ  میں کورونا  وائرس سے اب تک 11804متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی8 ہزار605 ہوگئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے  431افراد انتقال کرچکے ہیں،

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ

پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 182افراد متاثر ہوئےہیں۔