ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی خاتون رہنماء مشال اعظم اور شاندانہ گلزار کی مقدمات تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جو کہ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
اس موقع پر عدالت نے مشال اعظم اور شاندانہ گلزار کو دو ہفتوں کی ضمانت دے دی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مشال اعظم کے خلاف اسلام آباد میں 7 مقدمات درج ہیں، جبکہ شاندانہ گلزار کے خلاف ایف آئی اے میں ایک انکوائری چل رہی ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ شاندانہ گلزار کے خلاف اسلام آباد میں دو مقدمات درج ہیں، بعدازاں عدالت نے نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔
