ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا مذاکرات کیلئے عمران خان کو راضی کرنے کا دعویٰ ایک بار پھر سے سامنے آ گیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں، اور اس موقع پر انہوں ںے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے۔
لاہور میںانسداد دہشتگردی عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیئے، انہوں نے کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو وہ بہت سود مند ثابت ہوگی، بانی پی ٹی آئی کو نہ صرف ملک بلکہ اس کی آئندہ نسلوں کی بھی فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک سب کا ہے، اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے۔ پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی سے محبت کرتا ہے، قومی مفاہمت کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ناگزیر ہو چکی ہے اور بانی چیئرمین اس عمل میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا مذاکرات کیلئے عمران خان کو راضی کرنے کا دعویٰ ایک بار پھر سے سامنے آ گیا۔
