عدالتی حکم کے باوجود عمران خان

عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا جا سکا

ویب ڈیسک: عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا جا سکا، اس حوالے سے عدالت کے واضح احکامات موجود تھے تاہم اس کے باجوود جیل حکم نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا۔
اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جو کہ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ اس دوران عدالت نے عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک کے زریعے بھی پیش نہیں کیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، اور عدالت کو بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی پیشی کی توقع ہے اور عدالتی حکم کے مطابق انہیں پیش کیا جانا ہے۔
جج محمد افضل مجوکہ نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کی پیشی کی کوشش تو میں نے بھی کی ہے، اس موقع پر انہوں نے عدالتی عملہ سے استفسار کیا کہ جیل حکام نے کوئی لیٹر بھی لکھا ہے؟ جس پر عدالتی عملہ نے جواب دیا کہ ایک لیٹر آیا ہے۔
عدالت نے ویڈیو لنک کی صورتحال پر بھی استفسار کیا، جس پر عدالتی عملے نے کہا کہ جیل حکام سے چیک کرتے ہیں۔ جج نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ انتظار کریں، ویڈیو لنک کا چیک کرتے ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔
لاکھ کوششوں اور عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو پیش نہ کیا جا سکا۔ جیل حکام نے اس کی وجہ انٹرنیٹ کی خرابی بتائی اور کہا کہ اسی باعث ویڈیو لنک کے ذریعے بھی پیشی ممکن نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں:  اگلے24سے36 گھنٹے اہم، بھارتی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیاجائیگا، تارڑ