پی ٹی آئی رہنماوں کی حفاظتی

پشاورہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی، جن رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور ہوئی ہے، ان میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سرفہرست ہیں، انہیں 23 مئی تک حفاظتی ضمانت دی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو 13 مئی، شاندانہ گلزار، شہرام ترکئی، اقبال آفریدی، افتخار مشوانی، ظاہر شاہ طورو، فیصل ترکئی، سہیل آفریدی، قاسم علی شاہ اور مشال یوسفزئی کو 29 اپریل تک حفاظتی ضمانت دی گئی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب کو ایک مہینے کے لیے حفاظتی ضمانت دیدی گئی، یاد رہے کہ ضمانت کی ان درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی، جن رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور ہوئی ہے.
پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید کی مقدمات تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خان اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، اس دوران عدالت نے فیصل جاوید کو دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی .
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 مقدمات اسلام آباد میں درج ہیں، عدالت نے نیب اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی.

مزید پڑھیں:  4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلہ میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا