دو پولیو ورکرز اغواء

ڈی آئی خان، تھانہ کلاچی کی حدود سے دو پولیو ورکرز اغواء

ویب ڈیسک: ڈی آئی خان کے تھانہ کلاچی کی حدود سے دو پولیو ورکرز اغواء کر لئے گئے، اس حوالے سے پولیس ذراِئع کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کو گزشتہ شام نامعلوم افراد نے کوچ سے اتار کر اغوا کر لیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیو ورکرز کلاچی سے ڈی آئ خان جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بابر سلیم سواتی رپورٹ پبلک کرنے پر احتساب کمیٹی اختلافات کا شکار