تاجر برادری نے شٹر ڈاون ہڑتال

راستوں کی بندش: پاراچنار میں تاجر برادری نے شٹر ڈاون ہڑتال کر دی

ویب ڈیسک: ضلع کرم کی راستوں کی بندش کیخلاف تحصیل پاراچنار میں تاجر برادری نے شٹر ڈاون ہڑتال کر دی، شہر کے اندر تمام دکانیں اور کاروباری مراکز احتجاجاً بند کر دیئے گئے ہیں، تاجر برادری نے احتجاجی پریس کانفرنس بھی کیا ہے۔
تاجر رہنماوں نے کہا کہ راستوں کی طویل بندش کے باعث شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، 27 رمضان المبارک کے بعد اب تک ایک گاڑی پاراچنار نہیں آئی، اس کے ساتھ ہی ہمارا ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
صدر ٹریڈ یونین حاجی امداد حسین کا کہنا تھا کہ راستوں کی طویل بندش کے باعث شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، 27 رمضان المبارک کے بعد اب تک ایک گاڑی پاراچنار نہیں آئی، جس کی وجہ سے ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں۔
صدر ٹریڈ یونین نے مزید بتایا کہ بازار میں اشیاء ختم ہو چکی ہیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اگر روڈ کو نہیں کھولا اور ترسیل کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو اگلا لائحہ عمل اس سے سخت ہوگا، راستوں کی بندش کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا 45 روز سے جاری ہے۔
دھرنا شرکاء نے کہا کہ راستے بند ہونا زیادتی ہے، اس پر بڑی زیادتی یہ ہے کہ سامان بھی نہِیں پہنچایا جا رہا.
انہوں‌نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، یاد رہے ضلع کرم کی راستوں کی بندش کیخلاف تحصیل پاراچنار میں تاجر برادری نے شٹر ڈاون ہڑتال کر دی، شہر کے اندر تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے.

مزید پڑھیں:  ہری پور، سروس ڈیلیوری سنٹر سے زمینوں کا ریکارڈ حاصل کرنا عذاب بن گیا