قابضین اور پولیس میں فائرنگ

چارسدہ میں اراضی تنازعہ پر قابضین اور پولیس میں فائرنگ تبادلہ، 5 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں اراضی تنازعہ پر قابضین اور پولیس میں فائرنگ تبادلہ ہوا ہے، چارسدہ سرڈھیری وردگہ میں قابضین سے اراضیات واگزار کرانے پر مزاحمت کاروں اور پولیس کے درمیان مقابلہ کے دوران راہ گیر بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دو طرفہ فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، جس کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہو گئے، جبکہ دوسری طرف پولیس نفری بکتر بند گاڑیاں اور ایمبولینسز بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔
ضلع چارسدہ میں اراضی تنازعہ پر قابضین اور پولیس میں فائرنگ تبادلہ پولیس سٹیشن سرڈھیری کی حدود میں پیش آیا ، جہاں فائرنگ سے بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس سٹیشن سرڈھیری کی حدود وردگہ میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا، جن میں تین کو تشویش ناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ دونوں فریقین کے مابین اراضی کے واگزار کرنے کے دوران پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کوشوہر سمیت گرفتار کرلیاگیا