ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مائنز اینڈ منرل بل سے مکمل اختلاف کرتی ہے، ہم اس تحریک کے تحت احتجاج کریں گے اور ہم عوام میں جائیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایسی قانون سازی کی جا رہی ہے، جس پر ایوان کے اندر اور باہر بات کرتے رہتے ہیں، اس صورتحال میں ہم صوبہ خیبرپختونخوا بچاو تحریک کا اعلان کرتے ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہوں، اور ان صوبائی اسمبلی اراکین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مائنز اینڈ منرل بل میں صوبہ کی بات کی۔
احمد کنڈی نے کہا کہ اس بل پر ترامیم تیار کی جا چکی ہیں، تاہم پیپلز پارٹی اس بل سے مکمل اختلاف کرتی ہے، ہم ڈیرہ اسماعیل خان تک کے عوام کے پاس جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سمال سکیل مائینگ کو کم کیا گیا ہے اسٹرٹیجک منرل کو واضح نہیں کیا گیا، لائسنس اتھارٹی میں ہماری نمائندگی نہیں، ہمارا بل اگر منظور کیا جائے تو ریونیو 10 ارب سے بڑھ کر 25 ارب تک پہنچا دیں گے، جو پہلے ہی 10 ارب تک پہنچ چکا ہے۔
