ویب ڈیسک: امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بینسٹ نے واضح کیا ہے کہ ٹیرف کا معاملہ معمولی نہیں بلکہ ٹیرف مذاکرت ٹرمپ اور شی جنپنگ سطح پر ہونگے، اسے ہلکا نہ لیا جائے، ٹریف کے اس ریڈار پر دنیا بھر کے تمام ممالک آئیں گے۔
سکاٹ بینسٹ نے چینی وزیر تجارت کے ٹیرف کو مذاق کہنے پر ردعمل میں کہا کہ بیجنگ کے ساتھ تجارتی معاہدے کیلئے پر اُمید ہیں، امریکا شراکت داروں کے ساتھ نیک نیتی سے مذاکرات کرے گا۔ جوبائیڈن کے دور میں بہت سے ممالک نے امریکا کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا۔
انہوں نے ٹرمپ کے الفاظ دہراتے ہوئے کہ اب ایسا نہیں ہوگا، ٹریف کا معاملہ سب کو ہوش دلانے کیلئے کافی ہے، ٹیرف مذاکرت ٹرمپ اور شی جنپنگ سطح پر ہونگے، اس سے کم لیول پر بات چیت نہیں کئے جائیں گے۔
