سیکیورٹی چیلنجز پاکستان کا داخلی مسئلہ

سیکیورٹی چیلنجز پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے، افغانستان

ویب ڈیسک: وزیرِاعظم شہباز شریف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے افغانستان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی چیلنجز پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے، اسے افغانوں سے نہ جوڑا جائے، یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، داعش خراسان (آئی ایس کے پی) اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہیں۔
افغانستان ذرائع کے مطابق افغان حکومت کے نائب ترجمان ملا حمد اللہ فطرت نے اس بیان کو حقیقت کے برخلاف اور غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اس کا داخلی مسئلہ ہیں، ان کے لیے افغانستان کو موردِ الزام ٹھہرانا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔
ملا حمد اللہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیرِاعظم کی جانب سے یہ کہنا کہ مسلح گروہ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں، زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ ان کے مطابق افغانستان، پاکستان کے سیکیورٹی مسائل کا ذمہ دار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے مذاکرات آج ہونگے