unnamed 40

خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی عامر تہکالی کے بھائی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ

پشاور: ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے عامر تہکالی کے بھائی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کيا اورعامر تہکالی کیس میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی, آئی جی نے انہیں بتایا کہ ملوث اہلکار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور اور کیس میں عامر تہکالی اور خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
اس موقع پر عامر تہکالی کے بھائی نے آئی جی کا شکریہ ادا کیا اور آئی جی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  چین میں شدید بارشیں، تباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور
مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں

دوسری جانب آئی جی کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ رات ایس ایس پی آپریشن منصور آمان بھی عامر تہکالی کے گھر گئے اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔