ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں تاجر سے راہزنی اور ڈرائیور قتل کرنیوالے ڈکیت گروہ کا افغانی سرغنہ گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس کی کپڑے کے تاجر سے راہزنی اور ڈرائیور قتل کرنیوالے بین الصوبائی راہزن و ڈکیت گروہ کا افغانی سرغنہ گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس دوران افغانی سرغنہ سے رہزنی واردات میں استعمال ہونے والا پستول، موبائلز اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے۔
عید سے چند دن پہلے تھانہ اکوڑہ خٹک کی حدود میں راہزنی کے دوران تین ملزمان نے کپڑے کے تاجر سے 30 لاکھ روپے چھین کر اس کے ڈرائیور کو قتل کردیا تھا، تینوں ملزمان پنجاب پولیس کو 14راہزنی، خونی ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
تینوں ملزمان کے افغانی سرغنہ جو کہ اکوڑہ خٹک میں رہائش پذیر تھا کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس دوران دو ملزمان کی گرفتاری کیلے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
