پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اوگرا سفارشات کے بعد قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج کرے گی جس کے نتیجے میں16 اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک کمی متوقع ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
مٹی کا تیل 7 روپے 47 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے، اوگرا قیمتوں کے بارے میں حتمی تجاویز آج حکومت کو بھجوائے گا، وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکسز کی مد میں اتار چڑھا کر کے تجاویز تبدیلی کا اختیار بھی استعمال کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ صحت غیرحاضری بارے رپورٹ اور ڈیٹا جمع نہ کرنے پر ناراض، نوٹس جاری