ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہرقسم کی ڈیل کو رد کردیا ہے ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا آج بھی بانی کی فیملی سے ملاقات نہیں ہوسکی، میرے سمیت5وکلا کی بانی سے ملاقات ہوئی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہرقسم کی ڈیل کورد کرتا ہوں، بانی نے کہا کسی کومذاکرات کی اجازت نہیں دیا ور نہ ہی اپنے لیے مذاکرات کے لیے کسی کواختیار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں ہونے والی دہشت گردی پر افسوس کا اظہارکیا،انہوں نے کہا تاثردیا جا رہا ہے کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں، عمران خان نے کہا ابھی تک کسی کو بھی ڈائیلاگ کے لیے اختیار نہیں دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی کی بہنوں سے ملاقات نہ کرانا عدالت کی توہین ہے، ہم توہین عدالت کی درخواست دائرکریں گے۔
