ویب ڈیسک: وہاڑی میں پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا،جس میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے ۔
طیارہ بستی مظفر آباد، 14 کلومیٹر لڈن روڈ، ڈیرہ میاں نعمان قریشی کے قریب کھڑی فصلوں پر گراحادثے کے وقت طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے۔
دونوں پائلٹس نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ آبادی پر گرنے سے بچا کر فصلوں کی طرف موڑا، جس سے ممکنہ طور پر جانیں محفوظ رہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ فنی خرابی تھی۔ واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے اعلی سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
