مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو مسترد

قومی وطن پارٹی نے بھی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو مسترد کر دیا

ویب ڈیسک: قومی وطن پارٹی نے بھی مجوزہ خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025کو مسترد کر دیا۔
اس سلسلے میں قومی وطن پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا آفتاب احمد خان شیرپائو کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ۔
جلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا کہ دہشتگردی پر حکومتی خاموشی افسوسناک جبکہ مہنگائی پر وزیر خزانہ کا بیان مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے خیبر پختونخوا میں ترقی نہ ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بڑھتی کرپشن تشویشناک ہے ۔
آفتاب احمد شیرپائو نے کہا کہ ملک کی بڑی جماعتیں عوامی مسائل کا کوئی حل پیش کرنے میں ناکام ہو گئیں ہیں۔
سربراہ قومی وطن پارٹی نے بلوچستان اور سندھ کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان سے روابط مضبوط بنائے جائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی عزائم سے واضح ہے کہ وہ عالمی قوانین کا کتنا احترام کرتا ہے، یورپی یونین