آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نوٹس

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے سینئر سول جج اور سابق ضلعی ناظم کوہاٹ کے قتل کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک: آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے نوشہرہ میں سینئر سول جج سمیت وکیل اور کوہاٹ میں سابق ضلعی ناظم کے قتل کا نوٹس لے لیا ۔
ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقارحمید نے نوشہرہ میں سینئر سول جج حیات خان سمیت وکیل خالد خان اور سابق ضلعی ناظم کوہاٹ ملک اسعد پر ہونے والے حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے یجنل پولیس آفیسر مردان اور کوہاٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ریجنل پولیس افسران کو افسوس ناک واقعات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے
آئی جی پی خیبر پختونخوا نے حکم دیا ہے جائے وقوعہ سے تمام تر شواہد اکٹھے کر کے ہر پہلو سے جامع تفتیش کرتے ہوئے جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کام کرنیوالی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں، عطاتارڈ