خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ

خیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل شام سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ، پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ۔
پی ڈی ایم کے جاری مراسلے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 20اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پشاور، ملاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے جس کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ۔
مراسلے میں پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔
سیاح موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ۔

مزید پڑھیں:  کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ میں 2سال کی توسیع کر دی