اضلاع میں 5اعشاریہ3 شدت کا زلزلہ

پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں 5اعشاریہ3 شدت کا زلزلہ

ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں 5اعشاریہ3 شدت کا زلزلہ ، دیر سوات، مالاکنڈ و دیگر اضلاع میں‌علی الصبح آنے والے زلزلے کے باعث لوگوں میں‌خوف و ہراس پھیل گیا. منگل اور بدھ کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکوں نے ملک کے مختلف حصوں کے عوام کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں 5اعشاریہ3 شدت کا زلزلہ علی الصبح ایا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ گھروں و عمارتوں سے باہر نکل آ ئے. زلزلے کے جھٹکے لاہور اور گردونواح سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی و د یگر کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔
ضلع سوات سمیت دیر بالا اور مالاکنڈ کے اضلاع سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز نے رپورٹ جاری کر دی، جس میں‌بتایا گیا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 4 بج کر 13 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی.
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 98 کلو میٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈ تھا، زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 6 اور گہرائی 69 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغان علاقے کلفغان سے 108 کلومیٹر دور مشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے افغان صوبے نورستان کے علاوہ تاجکستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں نوجوانوں کیلئے پارلیمانی انٹرن شپ پروگرام شروع