ویب ڈیسک: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان، پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مشکلات اور انہیں ریلیف دینے کی بجائے حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو پیٹرولیم لیوی بڑھا کر ایڈجسٹ کردیا گیا۔ اس صورتحال میں پیٹرول پر لیوی 8 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، اس طرح پیٹرول پر لیوی 70 سے 78روپے 72 پیسے کردی گئی۔
دوسری طرف ڈیزل پر لیوی 7 روپے ایک پیسے فی لیٹربڑھانے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت اب ڈیزل پر لیوی 70 روپے کی بجائے 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ یاد رہے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلئے پٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے لٹر ہی رہی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہوگیا۔
