ویب ڈیسک: پاراچنار روڈ بندش کیخلاف احتجاجی دھرنا اور شٹر ڈاون ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے، تاجر برادری اس ہڑتال میں بھرپور شرکت کر رہی ہے، جبکہ اہالیان علاقہ کی بھی کثیر تعداد اس دھرنے میں شریک ہے۔
تاجر برادری کے مطابق پاراچنار روڈ بندش کیخلاف احتجاجی دھرنا اور شٹر ڈاون ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے، پریس کلب کے باہر مین روڈ پر پہلے سے احتجاجی دھرنا جاری ہے، جسے شروع ہوئے 45 دنوں ہو گئے۔
تاجر رہنما کا کہن ہے کہ تاجر برادری اور شہر کے دکاندار بھی بازار بند کر کے دھرنے میں شریک ہیں، جبکہ دھرنا منتظمین کے مطابق مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹل پاراچنار روڈ پر مستقل امدورفت بحال کی جائے۔
دھرنا منتظمین اوعر ٹریڈ یونین کے مطابق شہر میں تمام دکانیں، کاروباری مراکز، مارکیٹ اج بھی بند ہیں، جب تک ہماری مال بردار گاڑیاں پاراچنار نہیں پہنچ جاتیں، تب تک ہڑتال جاری رہے گی۔
اس حوالے سے تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ وعدے کے مطابق آج مال بردار گاڑیوں کو پاراچنار کی جانب نکلنا ہے ، یاد رہے کہ راستوں کی بندش سمیت مال بردار گاڑیوں کی عدم رسائی کے حوالے سے بھی دھرنا جاری ہے۔
