نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے

مردان: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں تاک لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، جس کی شناخت طفیل کے نام سے ہوئی، پولیس نے بتایا کہ طفیل صبح کام پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق جلسی وال ساولڈھیر علاقہ تھانہ جبر میں محلے کے اندر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، مقتول طفیل ساولڈھیر بازار میں وزن کے کانٹے کا منشی تھا۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ وجہ قتل تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

مزید پڑھیں:  بھارت اور پاکستان کشیدگی کی بجائے مسئلے کا حل نکالیں، امریکہ