عراق میں ریت کے طوفان

عراق میں ریت کے طوفان سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری، ہوائی اڈے بند

ویب ڈیسک: عراق میں ریت کے طوفان سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس کی وجہ سے تمام ہوائی اڈے بند کر دیئے گئے ہیں، جبکہ عوام کو بھی گھروں میں مقید ہونا پڑ رہا ہے۔
عراق میں ریت کے طوفان سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کچھ صوبوں میں ائیرپورٹس بھی بند کردیے گئے ہیں۔ طوفان وسطی اور جنوبی عراق میں آیا ہے جس کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی عراق کے صوبہ متھنہ کے ہسپتالوں میں 700 ایسے مریض آئے جنہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت تھی، صوبہ نجف میں 250 سے زائد افراد کو اسی سبب ہسپتال لایا گیا۔
ذرائع کے مطابق صوبہ دیوانیہ کے ہسپتالوں میں بچوں سمیت 322 مریضوں، جبکہ دی قار اور بصرہ صوبوں میں 530 افراد سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر ہسپتال لائے گئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا مفت سولر سسٹم دینے کا منصوبہ کھٹائی کا شکار