سپیکر نے مدعو کیا نہ ہی

سپیکر نے مدعو کیا نہ ہی امریکی وفد سے ملاقات ہوئی، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپیکر نے مدعو کیا نہ ہی امریکی وفد سے ملاقات ہوئی۔ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ہمیں کسی ایونٹ میں مدعو نہیں کیا گیا، انہوں نے سپیکر آفس سے کسی بھی دعوت نامے کے موصول ہونے کی تردید کر دی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے، اب بھی ہمارا مؤقف یہی ہے کہ سپیکر آفس کی جانب سے کسی عشائیے یا ایونٹ میں شرکت کے لیے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، ساتھ ہی بیرسٹرگوہر کی امریکی وفد سے ملاقات کی تردید کر دی گئی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے ترجمان نے یہ مؤقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کی شب سپیکر ایاز صادق نے امریکی کانگریس کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو دعوت دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے رہنما ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپیکر نے مدعو کیا نہ ہی امریکی وفد سے ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد اب باری گیس اور کھاد کی آنے والی ہے، مزمل اسلم