جی ایچ کیو حملہ کیس پر

جی ایچ کیو حملہ کیس پر سماعت سرکاری گواہ پیش نہ ہونےپر پھر ملتوی

ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ کیس پر سماعت سرکاری گواہ پیش نہ ہونےپر پھر ملتوی کر دی گئی، اس سے قبل بھی سرکاری گواہ پیش نہ ہونے پو سماعت ملتوی کی گئی تھی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس پر سماعت سرکاری گواہ پیش نہ ہونے پر 21 اپریل تک ملتوی کردی۔
عدالت نے آج 2 گواہوں مجسٹریٹ اور مدعی مقدمہ کو طلب کررکھا تھا، جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہان آج بھی پیش نہیں ہو سکے۔ دورانِ سماعت وکلائے صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ کیس سے متعلق ان سے مزید رہنمائی لی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ہی نوعیت کے تمام مقدمات کو یکجا کیا جائے اور ایک ساتھ ٹرائل شروع کیا جائے، قبل ازیں سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہونے والے ملزمان حاضری لگوا کر عدالت کی اجازت سے واپس روانہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو منرلز بل پر تحفظات، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بلالیا