عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ کی منتیں

عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ کی منتیں ترلے کرنے پر اتر آئے ہیں، ایمل ولی خان

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی منتیں ترلے کرنے پر اتر آئے ہیں، لیکن ان کی کوئی نہِیں مان رہا۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں قرض سے جتنی بھی پوزیشن اچھی ہو جائے، میں اس کو اچھا نہیں کہتا، یہ بھی ایسی ہی پوزیشن کے پیچھے ہیں۔ ماضی میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ، لیکن پھر انہی کی مرضی سے ان کے لوگوں کو حکومت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر حربوں کے بعد عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ کی منتیں ترلے کرنے پر اتر آئے ہیں۔ یاد رہے کہ اے این پی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی منتیں ترلے کرنے پر اتر آئے ہیں.

مزید پڑھیں:  ضلعی انتظامیہ کے احکامات نظر انداز ،پشاور میں ڈبل اور کم وزنی روٹی کی فروخت جاری