نیا کرایہ نامہ جاری نہ کرنے

صوبائی حکومت کے نیا کرایہ نامہ جاری نہ کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

ویب ڈیسک: تمام معاملات طے ہو جانے کے باوجود صوبائی حکومت کے نیا کرایہ نامہ جاری نہ کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ، اس دوران مظاہرین نے اپنے مطالبات پیش کر دیئے۔
احتجاج کے دوران ٹرانسپورٹروں نے صوبائی حکومت سے نیا کرایہ نامہ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کمیٹی کیساتھ سب کچھ طے ہونے کے باوجود نیا کرایہ نامہ جاری نہیں کر رہی، گزشتہ دوسالوں میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہواہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، پرانے کرایوں پر نقصان ہو رہا ہے، اگر ہم کرایہ لیتے ہیں ،تو راستہ میں ٹریفک والے تنگ کرتے ہیں، ہمارا معاشی قتل بند کرکے حکومت سے جلد ازجلد نیا کرایہ نامہ جاری کرنے کامطالبہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرم، ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب، 3دن سے جاری احتجاجی دھرنا ختم