بی این پی کا 20 روز

بی این پی کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: مستونگ لکپاس پر بی این پی کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی جانب سے بلوچستان میں مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ اس حوالے سے پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل نے دھرنے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے دھرنا ختم کیا لیکن تحریک جاری رہے گی۔ آج سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی جلسوں اور عوامی احتجاج کا آغاز کررہی ہے، عوام سے براہ راست رابطہ میں رہیں گے، اس سلسلے میں پہلے مستونگ، خضدار، قلات، سوراب میں جلسے منعقد کیے جائیں گے، اور اس کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، جس میں تربت، مکران اور گوادر کے علاقوں میں احتجاجی جلسے منعقدہ وں گے۔ مستونگ لکپاس پر بی این پی کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے 13 مقدمات، فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر