ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ اور ان کے بچوں سے بات کرانے کے حوالے سے ایم پیشرفت سامنے آئی ہے، عمران خان بارے عدالتی حکم نامہ جیل حکام نے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔
سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر دو الگ الگ درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کے ذاتی معالجین کو میڈیکل چیک اپ کی اجازت دینے اور بچوں سے ٹیلیفونک رابطے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، اور عمران خان بارے عدالتی حکم نامہ جیل حکام نے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت سے دوبارہ رجوع کیا ہے تاکہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
