ویب ڈیسک: نوشہرہ تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس نے تاجر سے 30لاکھ روپے چھین کر ڈرائیور کو قتل کرنے والے بین الصوبائی راہزن گروہ کا افغانی سرغنہ گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے افغانی سرغنہ سے چھینی گئی رقم میں سے 17لاکھ روپے ،واردات میں استعمال میں ہونے والا پستول ،موبائل فونز اور موٹر سائیکل بر آمد کرلی ۔
ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل زاہد عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عید سے چند دن پہلے تھانہ اکوڑہ خٹک کی حدود میں رہزنی کے دوران تین ملزمان نے کپڑے تاجر سے 30لاکھ روپے چھین کر ڈرائیور کو قتل کردیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ کیس کی تحقیقات کیلئے میری براہ راست نگرانی میں اشفاق خان SHO تھانہ اکوڑہ کو ٹاسک دیا گیاجس پر ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے گروہ کے سرغنہ دوست محمد عرف طورے کو حراست میں لے گیا ۔
ملزم نے اعتراف جرم کیا جس کی نشاندہی پر رقم میں سے 17لاکھ روپے،واردارت میں استعمال ہونے والا اسلحہ،موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ باقی ملزمان کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے ۔
